Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

جمال مصطفیٰ(ﷺ)

  ﷽ السلام علیکم ورحمتہ اللہ مَوْلَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَآئِمًا اَبَدًا            عَلٰی حَبِيْبِکَ خَيْرِ الْخَلْقِ کُلِّهِمِ مُحَمَّد...

 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

مَوْلَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَآئِمًا اَبَدًا           عَلٰی حَبِيْبِکَ خَيْرِ الْخَلْقِ کُلِّهِمِ
مُحَمَّدٌ سَيِّدُ الْکَوْنَيْنِ وَالثَّقَلَيْنِ             وَالْفَرِيْقَيْنِ مِنْ عُرْبٍ وَّمِنْ عَجَمِ

جمال مصطفیٰ (ﷺ)

رخ مصطفیٰ ہے وہ آئینہ کہ اب دوسرا آئینہ  ۔۔۔۔۔نہ کیسی کی بزم خیال میں نہ دکان آئینہ ساز میں

حضور نبی اکرم ﷺ صوری و معنوی ہر لحاظ سے اجمل و اکمل، احسن و افضل، احسب و انسب اور اعلیٰ و ارفع ہیں۔ آپ ﷺ کے زندہ معجزوں کی تعداد بے شمار ہے لیکن آپ ﷺ کی زندگی کے ہر پہلو اور ہر گوشہ کا بہ تمام و کمال محفوظ رہنا خود ایک عظیم معجزہ ہے۔ آپ ﷺ کے اقوال وافعال، وضع و قطع، شکل و شباہت، رفتار و گفتار، مذاقِ طبیعت، اندازِ گفتگو، طرزِ زندگی، طریقِ معاشرت، اکل و شرب، نشست و برخاست اور سونے جاگنے کی ایک ایک ادا محفوظ ہے۔

اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ اور چنیدہ انسان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تھے۔ ہم اور آپ حضور نبی اکرم ﷺ کی شانِ بے مثال اور جمال بے بدل کا بھلا کیوں کر ادراک کر سکتے ہیں! ہم اس سعادت سے محروم رہتے اگرصحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ ﷺ کے ایک ایک عضو مبارک کا حال اور ایک ایک ادائے حسیں کا بیان شرح و بسط کے ساتھ نہ کرتے۔

 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جو رزم و بزم، خلوت و جلوت، روز و شب، یُسر و عُسر اور سفر و حضر میں آپ ﷺ کے روئے رخشاں و تاباں کے رخشندہ انوار سے اپنے قلب و نظر کو منور کرتے رہے، اولین مرحلے پر وہی مجاز ہیں کہ آپ ﷺ کے وجود اقدس کی تجلیات کو نثر و نعت میں پیش کر کے اپنی ارادت و عقیدت کو عنبر افشاں الفاظ کے لطیف و نظیف پیرہن میں سمو سکیں۔ وہ جمالِ نبوت کے آفتاب سے بہ راہِ راست اِکتسابِ ضیا کرتے رہے۔

یہ جو مہر میں حرارتیں وہ تیرا ظہور جلال ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ جو کہکشاں میں ہے روشنی وہ تیرا غبار جمال ہے

امام جلال الدین سیوطی فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کی ذاتِ مبارکہ پر ایمان کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کے حسن و جمال پر ایمان لانا بھی ضروری ہے یعنی تکمیل ایمان کے لیے یہ بات بھی شرط ہے کہ ہم اس بات کا اقرار کریں کہ رب کائنات نے حضور ﷺ کا وجودِ اقدس حسن و جمال میں بے نظیر و بے مثال بنایا ہے۔

 امام زرقانی امام قرطبی کا بیان نقل فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ کا حسن و جمال مکمل طور پر ہم پر ظاہر نہیں کیا گیا۔ اگر آقائے کائنات ﷺ کا تمام حسن و جمال ہم پر ظاہر کردیا جاتا تو ہماری آنکھیں حضور ﷺ کے جلووں کا نظارہ کرنے سے قاصر رہتیں۔ شیخ عبد الحق محدث دہلوی حسن و جمال مصطفی ﷺ کے بیان میں لکھتے ہیں: اگر آپ ﷺ کا حسن و جمال بشر کے لباس میں چھپاہوا نہ ہوتا تو روئے منور کی طرف دیکھنا ناممکن ہو جاتا۔ امام شرف الدین بوصیری اپنے معروف ’قصیدہ بردہ‘ میں فرماتے ہیں:

فَجَوْهَرُ الْحُسْنِ فِیْهِ غَیْرُ مَنْقَسِمِ    ۔۔۔ مُنَزَّهٌ عَنْ شَرِیْكٍ فِي مَحَاسِنِهِ

یعنی محبوب خدا ﷺ اپنی خوبیوں میں ایسے یکتا ہیں کہ اس معاملہ میں ان کا کوئی شریک ہی نہیں ہے۔ کیونکہ ان میں جو حسن کا جوہر ہے وہ قابلِ تقسیم ہی نہیں۔ بہر حال اس پر تمام امت کا ایمان ہے کہ تناسبِ اَعضاء اور حسن و جمال میں حضور نبی آخر الزماں ﷺ بے مثل و بے مثال ہیں۔

تھکی ہے فکرِ رسا اور مدح باقی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قلم ہے آبلہ پا اور مدح باقی ہے

تمام عمر لکھا اور مدح باقی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے

 حضور نبی اکرم ﷺ کے لاثانی حسن و جمال، آپ ﷺ کی رنگت، آپ ﷺ کے ماہتاب سے بھی روشن تر چہرۂ مبارک کا بیان جب آپ پڑھیں گے تو آپ کو یہ باور کرنے میں کوئی مشکل نہ ہوگی کہ صبحِ اَلست سے شام ابد تک کسی بھی ہستی کو وہ خوب رُوئی، رَعنائی، زیبائی، دل کشی، دلبری، دلربائی اور کشش عطا نہیں کی گئی جو خالقِ کائنات نے اپنے حبیب مکرم ﷺ کو بہ تمام و کمال اور بہ افراط عطا فرمائی۔

 نگاہِ عشق سے دیکھنے والے جب آپ ﷺ کے روئے مبارک کی زیارت سے مشرف ہوتے تو بے ساختہ کہہ اٹھتے کہ آپ ﷺ چاند سے کئی گنا بڑھ کر صاحبِ جمال اور جاذبِ نظر ہیں۔ آپ ﷺ کا حسن قامت بھی اپنی مثال آپ تھا۔ اس لحاظ سے بھی آپ ﷺ تمام انسانوں سے زیادہ حسین و جمیل اور شکیل و رعنا تھے۔

آپ ﷺ کی رنگت، آپ ﷺ کے جسم اطہر کی لطافت و نظافت اور اس حسین پیکر کے بدنِ اَطہر سے پھوٹنے والی عنبریں خوشبو سے بھی اپنے مشامِ جاں کو معطر ہوتا ہوا محسوس کریں گے۔ آپ ﷺ کے موئے مبارک گہرے سیاہ، حسین و جمیل، خم دار اور گیسو مبارک کانوں کی لَو سے بڑھے ہوتے۔ اس باب کے مطالعہ سے آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے سر انور اور ریش مبارک میں کتنے بال سفید تھے۔

جب آپ اپنے بالوں کو جھٹکتے تو آپ ﷺ کا روئے مبارک روشن تر اورتابناک تر ہو جاتا۔ جب آپ ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محفل میں صبح صادق یا شام کے وقت تشریف لاتے تو آپ ﷺ کی جبینِ مبارک یوں ضو فشاں ہوتی جیسے روشن چراغ چمک رہا ہو۔ آپ ﷺ کے چشمانِ مقدسہ سیاہ، پلکیں دراز اور پتلیاں گہری سیاہ تھیں جن میں کبھی کبھی سرخ رنگ کے ڈورے بھی دکھائی دیتے۔

آنکھیں اس حد تک سرمگیں تھیں کہ جب بھی کوئی عاشق آپ ﷺ کے چہرے کی طرف دیکھتا تو اسے محسوس ہوتا کہ چشمان مقدسہ میں سرمہ لگا ہوا ہے۔ آپ ﷺ کی بصارت اس حد تک تیز تھی کہ رات کے گھنے اندھیرے میں بھی آپ ﷺ اسی طرح دیکھتے جس طرح دن کے اجالے میں دیکھتے ہیں۔ آنے والی سطور میں آپ حضور ﷺ کی دلنشیں آواز، آپ ﷺ کی دیدہ زیب ریش مبارک، آپ ﷺ کے موتیوں سے بھی روشن تر مقدس دانت، آپ ﷺ کے مشک بار رخسار، سینہ مبارک، بطن اقدس، نازک گردن، خوبصورت شانے اور بغلیں، آپ ﷺ کی کلائیاں، ہاتھ، ہتھیلیاں، انگلیاں اور قدمین مبارک کی زیارت سے بھی آپ کی چشمِ تصور بہرہ یاب ہوگی۔ حضور نبی اکرم ﷺ کے جسمِ اَطہر کے کس کس عضوِ مبارک اور وصفِ منور کا بیان کیا جائے! گویا آپ ﷺ حسن و جمال کا ایک جہانِ بے پایاں تھے۔

لا یمکن الثناء كما كان حقہ   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  بعد اَز خدا بزرگ توئی قصہ مختصر

 


 

ENGLISH TRANSLATION

 

In the Name of Allah Who are Mercy for all.

My Lord, pray and peace always and forever

On your lover is the best of all creation

Muhammad is the master of the all creatures and the all heavy

And the all groups from Arabia and from the Gulf

 v    BEAUTY OF HAZRAT MUHAMMAD MUSTAFA (PBUH)

Mustafa's (PBUH) face is the mirror that is now such a second mirror

Not in anyone's mind, not in a mirror shop

.

The Holy Prophet (PBUH) is perfect and perfect in every respect, the best and the best and the highest and the highest. The number of living miracles of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) is innumerable, but the preservation of every aspect and every corner of his life is a great miracle.

The words and deeds of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him), form and shape, speed and speech, humor of nature, manner of conversation, way of life, drinking, sitting and waking up and sleeping are all safe. Allah's favorite and chosen man was the Companions. How can you and I realize the incomparable glory and unparalleled beauty of the Holy Prophet (PBUH)! We would have been deprived of this bliss if the Companions had not described the condition of each and every one of your blessed limbs and the performance of each of your senses in detail.

The Companions (May Allah bless them and grant them peace), who used to enlighten their hearts and minds with the radiant light of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) in the days and nights, It is permissible for you to present the manifestations of the Holy Being in prose and Naat and to immerse your intention and devotion in the subtle and subtle garment of amber revealing words. They continued to acquire light directly from the sun of the beauty of Prophecy.

The heat that is in the seal is your manifestation of glory

The light that is in the galaxy is your dust

                     Imam Jalal al-Din al-Suyuti says: In addition to believing in the Blessed Essence of the Messenger of God, it is also necessary to believe in His beauty, that is, for the completion of faith, it is a condition that we acknowledge that the Lord of the universe Has made the existence of the Holy Prophet (PBUH) unique in its beauty.

Imam Zarqani quotes Imam Qurtubi as saying that the beauty of the Holy Prophet was not fully revealed to us. If all the beauty of the Lord of the Universe had been revealed to us, our eyes would not have been able to see the radiance of the Holy Prophet. Shaykh 'Abd al-Haqq al-Muhaddith Dehlavi writes in the statement of “HASAN AND JAMAL MUSTAFA”: If it were not for the beauty and beauty of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) hidden in the clothes of human beings, it would have been impossible to look at the light of day. Imam Sharafuddin Busiri says in his famous "Qasida Barda"

The essence of al-Hassan is undivided

Abandoned from a partner in its good deeds

That is, the Beloved God is so united in His virtues that he has no partner in this matter. Because the essence of beauty in them is indivisible. In any case, the whole Ummah believes that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) is unique in proportion to His limbs and beauty.

Tired of thinking and praise is left                           The pen is smallpox and praise is left

All ages are written and praise remains                 The sheet is finished and praise remains

When you read the description of the incomparable beauty of the Holy Prophet (PBUH), His color, His blessed face even brighter than the moon, you will have no difficulty in believing that from morning till night Even the entity has not been given the beauty, beauty, charm that the Creator of the universe has bestowed on His Beloved with all perfection and exuberance.

Those who look at you with the eyes of love, when they are pleased with the visit of the Blessed Prophet (peace be upon him), would say without any pretense that you are many times more beautiful and attractive than the moon. His stature was also his own example. In this respect too, He is more beautiful than all human beings.

You will feel your complexion, the delicacy and cleanliness of your pure body and the fragrance of the amber emanating from the pure body of this beautiful figure will make your evening fragrant. His blessed hair would have been dark black, beautiful and beautiful, curved and gassed. By reading this chapter, you will also know how much hair was white in the head of the Holy Prophet (PBUH) Anwar and Resh Mubarak. When You shook Your hair, Your blessed face would become brighter and brighter.

When Our Holy Prophet (PBUH) used to attend the gathering of the Companions in the morning or in the evening, His (PBUH) blessed forehead would shine as if a bright lamp was shining. His holy eyes were black, His eyelids were long and his pupils were deep black with red stripes at times. His eyes were so dazed that whenever a lover looked at His face, he would feel that His holy eye was covered with cold.

His vision was so sharp that even in the thick darkness of night he could see as he sees in daylight. In the following lines, the beautiful voice of the Holy Prophet (PBUH), the beautiful beard of the Holy Prophet (PBUH), the holy teeth brighter than the pearls of the Holy Prophet (PBUH), Visiting your wrists, hands, palms, fingers and blessed footsteps will also benefit your imagination. What are the blessings and attributes of the pure body of the Holy Prophet (PBUH)? As if you were a world of beauty.

Praise is not possible as it was right

Later, God Almighty, your story is short

 



5 تبصرے