بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ "رجب المرجب" اسلامی سال کا ساتوان قمری مہینہ ہے یہ ان چار مہینو...
بسم
اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام
علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
"رجب المرجب" اسلامی سال کا ساتوان قمری مہینہ ہے یہ ان چار مہینوں میں
سے ایک ہے جسے قرآن کریم میں اللہ عزوجل نے حرمت والا مہینہ قرار دیا ہے۔ رجب دیگر
اسلامی مہینوں کی طرح عربی زبان کا لفظ ہے ۔ عربی کے لفظ ترجیب سے مشتق ہے ۔ ترجیب
کے معنی "تعظیم و تکریم "کے ہیں۔ اہل
عرب اس مہینے کو "شہراللہ "کہتے اور اس
کی تعظیم کرتے تھے۔
رجب کا معنی ہے تعظیم ، قربانی ، اس مبارک ماہ کی ستائیسویں شب کو اللہ رب
العزت نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو
معراج شریف نصیب فرمائی۔ یعنی آپ ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ سے بیت المقد س ،
ساتویں آسمانوں اور اپنے عرش عظیم کی سیر کروائی نیز اللہ جل شانہ اپنے پیارے حبیب
ﷺ کو اپنا دیدار نصیب فرمایا اور ہم کلامی کا شرف بخشا ۔ معراج شریف کے موقع پر ہی
اللہ تعالیٰ نے امت پر پانچ وقت نمازیں فرض فرمائیں ۔
رجب المرجب کے
متعلق بعض روایات میں آیا ہے کہ رسالت مابﷺ نے ارشاد فر مایا ہے کہ رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور
رمضان میری امت کا مہینہ ہے ۔ نیز آپ ﷺ نے فرمایا بیشک رجب عظمت والا مہینہ ہے اس
میں نیکیوں کا ثواب دوگنا ہوتا ہے جو شخص رجب کا ایک دن کا روزہ رکھے تو گویا اس
نے سال بھر کے روزے رکھے ۔
(بحوالہ"ما
ثبت من السنہ ،ص126)
حضور پر نور شافع یوم النشور ﷺ رجب المرجب کا چاند دیکھ کر یہ دعا فرماتے یا اللہ ہمارے
لئے رجب اور شعبا ن کے مہینے میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان المبارک تک خیریت
کے ساتھ رکھ۔
سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا :! رجب ایک عظیم الشان مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نیکیوں بڑھاتا ہے ۔ جو بندہ رجب ایک دن کا روزہ رکھتا ہے گویا اس نے سال بھر کے روزے رکھے تو اس پر دوزخ کے سات دروازے بند کردیئے جائیں گے ، جو کوئی ا سکےآٹھ دن روزے رکھے تو اس کیلئے جنت کے آٹھ دروزاے کھو ل دیئے جائیں گے جو رجب کے دس روزے رکھے تو وہ اللہ سے جس چیز کا سوال کرے گا وہ اسے عطا فرمائے گا اور جو ہر رجب کے پندرہ دن روزے رکھے گا تو آسمان سے ایک منادی ندا دےگا تیرے گزشتہ گناہ معا ف ہو گئے ہیں اب نئے سرے سے عمل شروع کر اور جوزیادہ روزے رکھےگا، اللہ اسے زیادہ عطا فرمائےگا۔
(شیخ ٓعبدالحق محدث دہلوی/ ماثبت من السنتہ،ص126)
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول
اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : " پانچ راتیں ایسی ہیں،جن میں دعا رد نہیں
کی جاتی،جمعتہ المبارک کی رات ،(شب جمعہ) رجب کی پہلی رات،شعبان کی پندرہویں اور عیدیں(عید الفطر اور عید الاضحیٰ)
کی راتیں۔(بہیقی/شیب الایمان) یہاں یہ
وضاحت بھی ضروری ہے کہ ان مبارک راتوں میں کوئی خاص عبادت ضروری نہیں بلکہ نفل نماز،
تلاوت قرآن ، ذکر واستغفار ، درود شریف اور دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔
اسی ماہ میں ذوالنورین حضرت عثمان
غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ منبر پر
کھڑے ہو کر خطبہ دیتے اور فرماتے: اے لوگوں! خبردار یہ اللہ کا مہینہ ہے اور یہ
ماہ تمہاری زکوٰۃ ادا کرنے کا ہے۔ پس جو شخص مقروض ہو ، وہ اپنا قرض ادا کردے اور
اگر کسی شخص پر قرض رہ جائے (یعنی اس میں ادا کرنے طاقت نہ ہو) تو (صاحب حق ) اسے
معاف کردے۔
برگزیدہ ہستیوں کے علاوہ جو بھی اس دنیا میں آیا مسائل اور
پریشانیو ں سے دوچار رہےشاید یہی وجہ ہے کہ انسان جب اس دنیا میں آتا ہے تو اس کے
مسائل اور پریشانیوں کے پیش نظر اپنی زندگی کا آغاز رونے سے ہی کرتا ہے جو نہ روئے
تو اسے میڈیکل کی زبان میں ابنارمل کہا جا
تا ہے بادشاہ ہو یا فقیر تعلیم یافتہ ہو یا غیر تعلیم یافتہ بچہ ہو یا بوڑھا مر د
ہو یا عورت مشرق کا باسی ہو یا مغر ب کا غرض زندگی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے
والا شخص ہو ہر انسان اپنی سطح پر کسی نہ
کسی مسئلے کا شکار ہو کر پریشان ہے ہماری ان پریشانیوں اور مسائل کو حل کون کر
سکتاہے کس کا دروا زہ کھٹکٹائیں جو ہماری ان مسائل کو حل کر دے اور ہماری دعائیں
قبول کرلے اللہ رب العزت ارشاد گرامی ہے۔
تمہارا رب کہتاہے
مجھ سے دعا مانگوں میں تمہاری دعا کو قبول کرونگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔(سورۃمومن )
اللہ تعالیٰ کا در ہی ہمارے پاس واحد سہارا ہے جو کچھ بھی
ملنا ہے ہمیں اسی در سے ملنا ہے رب جلیل کے علاوہ عطا کرنے والا اور کون ہے وہی
ہمارا خالق ہے مالک ہے رازق ہے اگر دعا کے قبول ہونے میں تاخیر ہو جائے تو ہمیں
مایوس نہیں ہونا چاہیئے اللہ تعالیٰ کا ارشا د ہے کہ تم اللہ کی مہر بانی سے مایو
س نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(سورۃ المز)۔
معلوم ہو اکہ اللہ تعالیٰ کے ناموں کے ذریعے دعا مانگی جائے
تو اللہ تعالیٰ اسے قبول فرما تا ہے ارشاد رب العالمین ہے کہ اور اللہ سے سچی کس
کی بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔(سورۃ النساء)
قرآن مجید میں کئی مقامات پر بھی خدابزرگ برتر نے اپنے
بندوں کو اپنے نامو ں کے ذریعے دعا مانگنے کاحکم فرمایا
(ترجمہ)کہہ دیجیے کہ تم اللہ کہہ کا پکارو یا رحمان کہہ
کرپکارو گے تو اس کے سارے نام اچھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔(سورۃ بنی اسرائیل )۔
اللہ ہے جس کے سوا کسی کی بند گی نہیں اس کے سب نام اچھے
ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔(سورۃ طہٰ)
وہ اللہ ہے پیدا کرنےوالا ، موجد ، صورتیں بنانے والا اس کے
سب نام اچھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔(سورۃ الحشر )
اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے یا لطیف جس کا مطلب ہےاے نرمی
کرنے والے چونکہ اللہ تعالیٰ انسانوں پر ہی نہیں بلکہ اپنی تمام مخلوق کے ساتھ
مہربانی اور نرمی کا معاملہ فرماتاہے اس لئے وہ اللہ یا لطیف بھی ہے ۔ لطیف ایسی
چیز کو کہتے ہیں جسے محسو س کیا جا سکے
مگر اسے دیکھا یا چھو ا نہ جا سکے خوشبو اور ہوا کے علاوہ اور چیزیں بھی ہیں جنہیں محسو س تو کیا جا سکتا ہے لیکن دیکھا
اور چھو انہیں جا سکتا یہی تعریف اللہ تعالیٰ پر بھی صادق آتی ہے کیونکہ اللہ
تعالیٰ کی کما ل قدرت ا س کی مو جو دگی پر دلیل ہے مگر حواس خمسہ میں سے آنکھ اسے
دیکھنے کی تاب نہیں رکھتی اور ہا تھ اسے چھونے سے عاجز ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے اس نا
م کے حوالے سے شب معراج شریف کا خاص وظیفہ درج ذیل ہے اسم الہٰی یا لطیف کا ورد ہر
قسم کی مشکل کشائی کیلئے بڑا ہی مؤثر ہے ۔
شب معراج شریف یعنی 27رجب کی شب طہارت کاملہ کے ساتھ بعدا ز
نماز عشاء 11مرتبہ نماز والا درو د شریف پڑھیں اور پھر اسم الہٰی یا لطیف کی ایک
تسبیح پڑھیں جو 129دانوں پر مشتمل ہو تسبیح
مکمل ہو نے پر سورۃ العنام کی آیت 103پڑھیں جس کا ترجمہ یہ ہے اللہ اپنے بندوں پر
نرمی رکھتا ہے جسے چاہیں روزی دیتا ہے اور وہی طاقت اور زبردست ہے اس کے بعد اپنے
مقصد کی دعا اللہ تعالیٰ سے نہایت عاجزی اور انکساری کے ساتھ مانگیں یہ ایک مرتبہ
ہو ا اسی طرح 129مر تبہ پڑھیں آخری مرتبہ پڑھنے کے بعد دوبارہ مذکورہ درود شریف
پڑھ کر نشست ختم کریں عمل کا پورا فائدہ حاصل کرنے کیلئے پنجگانہ نماز کی پابندی
اور گناہوں سے پرہیز بھی ضروری ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں